آج بھی شدید گرمی  اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی

May 30, 2021 | 10:30:AM
آج بھی شدید گرمی  اور گرد آلود ہوائیں چلیں گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  ملک کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم شمال مشرقی پنجاب ، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور زیریں اضلاع میں شدید گرم اور خشک رہے گا۔تاہم بالائی خیبر پختونخوا ،خطہ پھوٹوہار،گلگت بلتستان اور کشمیرمیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کی توقع ہے۔ شدید گرمی کے باعث ملک کے میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /آندھی چلنے کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی پنجاب اور وسطی/جنوبی بلوچستان میں شدید گرم رہا۔ تاہم خیبر پختونخواہ : کالام 11،کشمیر :کوٹلی 06، راولاکوٹ 01، پنجاب :مری 03، اسلام آباد(سید پور 03)اور سیالکوٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
گزشتہ روزریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت:سبی ، نورپور تھل48، جیکب آباد اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے حملےجاری،  مزید 56 افراد انتقال کر گئے