بھارتی اداکار مارشل آرٹ میں جیکی چین اور بروس لی کے ہم پلہ 

May 30, 2021 | 09:13:AM
بھارتی اداکار مارشل آرٹ میں جیکی چین اور بروس لی کے ہم پلہ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے ماچو ہیرو ودیوت جاموال کانام دنیا کے ٹاپ مارشل آرٹ اداکاروں کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکار ودیوت جاموال فلموں کے ساتھ ساتھ اپنے سٹنٹ اورایکشن کے تعلق سے بھی موضوع بحث رہتے ہیں۔ودیوت جاموال کانام ’دنیا کے ٹاپ مارشل آرٹ اداکاروں‘ کی لسٹ میں شامل ہوگیا ہے۔اس حوالے سے اداکار ودیوت نے اس کا سکرین شاٹ اپنے انسٹاگرام اکاونٹ سے شیئرکیا ہے۔

یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اداکار ودیوت جاموال کانام جیٹ لی، جیکی چین، بروس لی، جانی ٹرائی گوین، اسٹیون سیگل، ڈونی این، ٹونی جھا جیسے دنیا کے ٹاپ مارشل آرٹ اداکاروں کے ساتھ لسٹ میں شامل ہوگیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  کورونا کے حملےجاری،  مزید 56 افراد انتقال کر گئے