ڈھاکہ کے سابق پولیس کمشنر عبدالجلیل گرفتار

Mar 30, 2026 | 23:33:PM
ڈھاکہ کے سابق پولیس کمشنر عبدالجلیل گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چٹوگرام میٹروپولیٹن پولیس کے سابق کمشنر و دیگر اہم عہدوں پر فائز رہنے والے عبدالجلیل کو سنہ 2013 کے شاپلا چتّر قتل کیس میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس کے مطابق انہیں پیر کی شام بنگلہ دیش کے دارالخلافے ڈھاکہ کے علاقے سبوج باغ میں ان کی رہائشگاہ سے گرفتار کیا گیا،یہ کارروائی اس مقدمے میں جاری وارنٹ کی بنیاد پر کی گئی جو دارالحکومت کے تجارتی مرکز شاپلا چتّر میں آپریشن کے دوران مبینہ ہلاکتوں سے متعلق درج کیا گیا تھا۔

ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس کے ڈیٹیکٹو برانچ کے سربراہ محمد شفیق الاسلام نے بتایا کہ ملزم کو باقاعدہ وارنٹ کے تحت گرفتار کیا گیا ہے اور اسے منگل کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

 یہ کیس سنہ 2013 میں شاپلا چتّر میں کیے گئے ایک آپریشن سے متعلق ہے جس میں مبینہ طور پر زیادہ طاقت کے استعمال اور ہلاکتوں کے الزامات عائد کیے گئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :  امریکا و اسرائیل کے حملے میں ایرانی خاتون کے 8 بچے شہید