ایرانی میزائلوں کا خطرہ، شارجہ کی امریکی یونیورسٹی میں کلاسز آن لائن کر دی گئیں

Mar 30, 2026 | 10:07:AM
ایرانی میزائلوں کا خطرہ، شارجہ کی امریکی یونیورسٹی میں کلاسز آن لائن کر دی گئیں
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)شارجہ کی امریکی یونیورسٹی میں  ایرانی میزائلوں کے حملوں کے پیش نظر کلاسز  اور امتحانات آن لائن کر دیے گئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی یونیورسٹی اگلےحکم تک آن لائن کام جاری رکھے گی۔

یونیورسٹی کے اساتذہ اور عملہ گھروں سے کام جاری رکھیں گے۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلبہ کو شیڈول کے مطابق آن لائن کلاسز میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لے رہی ہے جبکہ طلبہ و عملے کو سرکاری اعلانات پر نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:مشرق وسطیٰ سے امریکی اڈے اسرائیل منتقل کرنے کی تجویز زیر غور