ٹورنٹو ائیرپورٹ پر گرفتار پی آئی اے ایئر ہوسٹس معطل

Mar 30, 2024 | 21:25:PM
ٹورنٹو ائیرپورٹ پر گرفتار پی آئی اے ایئر ہوسٹس معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹورنٹو ائیرپورٹ پرکسٹمز کے زیرحراست پی آئی اے ایئر ہوسٹس کو ملازمت سے معطل کر دیا گیا۔

حنا ثانی کو ڈسپلن کی خلاف ورزی کے الزام میں معطل کیا گیا ہے تاہم پاکستان پہنچنے والی فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ تحقیقات کی جائیں گی، پی آئی اے کی پرواز نمبر 789 پر تعینات فضائی میزبان پاکستان سے کینیڈا پہنچی تھی اور اسے ممنوعہ اشیا کی موجودگی کے باعث زیرحراست رکھا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کمیشن کا کے پی میں سینیٹ الیکشن ملتوی کرنے کا فیصلہ، اعظم سواتی کا عدالت سے رجوع، بڑی استدعا کردی
فضائی میزبان کو کافی دیر تک پوچھ گچھ کے بعد کسٹمزحکام نے ریلیز کیا تھا، حنا ثانی کو واپسی کی پرواز نمبر پی کے 798پربطور فضائی میزبان تعینات نہیں کیا گیا۔

دوسری جانب ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ فضائی میزبان کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔