علی امین گنڈاپوراورشاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 

Mar 30, 2024 | 20:28:PM
علی امین گنڈاپوراورشاہ محمود کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری 
کیپشن: علی امین گنڈاپور، شاہ محمود قریشی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حاشر وڑائچ)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آبادنے پی ٹی آئی حقیقی آزادی مارچ پر درج مقدمات میں علی امین گنڈاپور اور شاہ محمود قریشی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے،فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو بری کردیا گیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نوید خان نے تھانہ کورال میں درج مقدمہ کی سماعت کا تحریری حکمنامہ جاری کردیا،عدالت نے طلبی کے باوجود مسلسل عدم پیشی پر شاہ محمود قریشی اور علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے، عدالت نے فیصل جاوید خان اور علی نواز اعوان کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کر دیا، عدالت نے کیس کو 20 مئی کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کردیا۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت پہلے ہی حقیقی آزادی مارچ کے اس کیس سے بری کر چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازمین کیلئے عید سے پہلے بڑی خوشخبری وزیر خزانہ کا ایک ماہ کی تنخواہ اعزازیہ دینے کا اعلان