حارث روف نے عمرہ ادائیگی،بابر نے مسجد نبویؐ حاضری کی تصویر شیئر کر دی

Mar 30, 2023 | 23:53:PM
حارث روف نے عمرہ ادائیگی،بابر نے مسجد نبویؐ حاضری کی تصویر شیئر کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کےسپیڈ سٹارحارث رؤف اور کپتان بابر اعظم نے عمرہ ادائیگی کی سعادت حاصل کر لی ہے ۔

تفصیلات کےمطابق عمرہ ادائیگی کےبعد حارث روف نے خانہ کعبہ سے تصویر شیئر کی جبکہ بابر اعظم نےمسجد نبوی ﷺ پر حاضری دیتے ہوئے کی تصویر اپنے مداحوں کیساتھ شیئر کی ہے ۔

بابراعظم نے ٹوئٹر پر مسجد نبویؐ پر حاضری کی تصویر شیئر کرتے ہوئے ایک نعتیہ مصرع ’’بعد از خدا بزرگ توئی۔ قصہ مختصر‘‘ بھی تحریر کرکے آقائے دو جہاںﷺسے اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کیا۔


 

دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر حارث رؤف نے مسجد الحرام سے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی جس میں وہ احرام پہنے ہوئے ہیں ، ساتھی کھلاڑیوں اور پرستاروں کی جانب سے دونوں قومی کرکٹرز کو عمرہ ادائیگی پر مبارکبادوں کیساتھ نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

 
 

واضح رہے کہ افغانستان کیخلاف سیریز میں بابراعظم اور حارث رؤف کو آرام دیا گیا تھا جبکہ بابراعظم کی جگہ شاداب خان کو ٹیم کی قیادت سونپی گئی تھی ، عمرہ سے واپسی پر بابر اعظم اور حارث رؤف نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے لیے اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔