وزیر اعظم صاحب ۔خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔۔شیخ رشید

Mar 30, 2022 | 21:45:PM
وزیر اعظم۔ صاحب ۔خد۔ حامی و ناصر ۔شیخ رشید۔ای پاسپورٹ
کیپشن: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید وزیر اعظم عمران خان کو ای پاسپورٹ دے رہے ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کے رہنے اور جانے کی خبریں آج کل زبان زد عام ہیں۔بڑی اتحادی جماعت ایم کیو ایم کی حکومت سے علیحدگی نے صورتحال واضح کر دی ہے لیکن حکومتی حلقے اس بات کا دعویٰ کر رہے ہیں کو تحریک عدم اعتماد میں عمران خان ہی فاتح ہو نگے۔
اس حوالے دلچسپ صورتحال ای پاسپورٹ کی افتتاحی تقریب میں ہو ئی ۔تقریب کا افتتاح وزیر اعظم عمران خان نے کیا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ای پاسپورٹ کی افادیت بیان کی ساتھ ہی انہوں نے اپوزیشن پر کڑی تنقید بھی کی ۔خاص طور پر حکومت چھوڑنے والی جماعتوں کو آڑے ہاتھوں لیا اوا انہیں گندی نالی کی اینٹ کہا۔انہوں نے کہا کہ عمران صاحب یہ آپ کے پاس واپس آئیں گے لیکن آپ نے انہیں معاف نہیں کرنابلکہ ٹھوکر ما دینا۔ اس موقع پر انہو ں نے ٹھوکر مارنے کا اشارہ بھی کیا۔شیخ رشید نے کہا کہ اقتدار رہے یا نہ رہے میں آپ کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑا ہوں۔آخر میں انہوں نے پھر وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خدا آپ کا حامی و ناصر ہو۔اس دوران وزیر اعظم عمران خان مسکراتے رہے ۔(دیکھئے ویڈیو کا آخری حصہ)۔ناقدین کے مطابق جس طرح انہوں نے خدا آپ کا حامی و ناصر ہو کہا یہ بڑا معنی خیز ہے۔


یہ بھی پڑھیں۔ عمران خان کو قتل کرنے کی سازش ہو رہی ہے ۔۔فیصل واوڈا کا انکشاف