نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت آٹزم سینٹر آف ایکسیلنس ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت سینٹر آف ایکسیلنس فار آٹزم کے ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں آٹزم سے متعلق سہولیات، ابتدائی تشخیص و مداخلت اور جامع تعلیم کے فروغ پر غور کیا گیا۔
اجلاس میں حکومت نے آٹزم کے شکار بچوں کے لیے ایک مکمل سپورٹ سسٹم قائم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا اور اس حوالے سے جاری اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے اسلام آباد میں جدید آٹزم سینٹر کے قیام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ماہرین کی آراء بھی شامل کی گئیں، جبکہ عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اسحاق ڈار نے متعلقہ اداروں کو منصوبے پر کام کی رفتار تیز کرنے اور سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت جاری کی، اجلاس میں طارق باجوہ سمیت وفاقی سیکرٹریز تعلیم و صحت اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔
یہ بھی پڑھیں :جولائی سے ستمبر تک موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی جاری کر دی