طلال چوہدری کا علیمہ خان کے بیان پر شدید ردعمل، حکومتی رابطوں کی تردید

Jun 30, 2026 | 19:13:PM
طلال چوہدری کا علیمہ خان کے بیان پر شدید ردعمل، حکومتی رابطوں کی تردید
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نےعلیمہ خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اپنے بھائی کی صحت، مقدمات اور سیاست کو ایک ساتھ ملا دیتی ہیں، جس کا مقصد عوام بخوبی سمجھتے ہیں۔

 سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ یہ تاثر دینا کہ وزیر داخلہ کی جانب سے کسی قسم کی پیشکش کی گئی، سراسر غلط ہے۔ ان کے مطابق حکومت نے کبھی بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے کوئی رابطہ نہیں کیا، بلکہ ہر بار رابطہ پی ٹی آئی کی جانب سے کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کا مؤقف ہمیشہ واضح رہا ہے کہ جیل میں ملاقاتیں صرف قانون اور جیل قواعد و ضوابط کے مطابق ہی ممکن ہوں گی۔

اپنی پوسٹ میں طلال چوہدری نے یہ سوال بھی اُٹھایا کہ علیمہ خان خود کیوں نہیں چاہتیں کہ پی ٹی آئی کے بانی سے ان کی دیگر بہنیں اور اہل خانہ بھی ملاقات کر سکیں، اور اس کی وجہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان پہلی بار انٹرنیشنل اولیو کونسل کا مستقل رکن بن گیا