بنوں میں بجلی کا بڑا بحران، ایم پی اے کی مداخلت سے سسٹم بیٹھ گیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )رکن خیبرپختونخوا اسمبلی ملک راحت بنوں میں پیسکو کے 132 کے وی کے گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی تمام فیڈرز آن کرا دئیے۔
ترجمان پیسکو کے مطابق زبردستی فیڈرز آن کرانے سے سسٹم اوورلوڈ ہوگیا، بنوں گرڈ اسٹیشن سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔
پیسکو کے ترجمان کا کہنا ہے کہ سپلائی معطل ہونے سے بنوں کے بیشتر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے۔
یہ بھی پڑھیں:بڑی سپلائی بند! تیل کی قیمتیں مزید بڑھنے والی ہیں؟
ملک راحت کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جبکہ پیسکو چیف کی ہدایت پر عملے نے گرڈ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا ہے۔