گورنرپختونخوا کا سوات میں سیاحوں کی جان بچانیوالے نوجوانوں کیلئے انعام کا اعلان

Jun 30, 2025 | 22:15:PM
 گورنرپختونخوا کا سوات میں سیاحوں کی جان بچانیوالے نوجوانوں کیلئے انعام کا اعلان
کیپشن: تصویر، ویڈیو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 ںیوز)گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں محمد ہلال خان اور عصمت علی کیلئے انعام اور عمرہ کرانے کا اعلان کیا۔

فیصل کریم کنڈی نے سوات واقعے میں سیاحوں کی جان بچانے والے مقامی نوجوانوں سے ملاقات کی اور مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کی جان بچانے پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے دونوں نوجوانوں کی بہادری اور انسانی امداد کے جذبے کو سراہا، گورنر نے دونوں نوجوانوں کو اپنی جانب سے عمرہ پر بھیجنے کا اعلان بھی کیا اور نوجوانوں کو ان کی بہادری اور انسانی خدمت کے جذبے پر تعارفی شیلڈ بھی پیش کی۔

گورنر نے محمد ہلال خان اور عصمت علی کو سول ایوارڈ دینے کیلئے وزیراعظم کو سفارش بجھوانے کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی بہادر نوجوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر مصنوعی کشتی کے ذریعے سیاحوں کو ریسکیو کیا، مقامی نوجوانوں کی یہ بہادری اور انسانی امداد کا جذبہ قابل تعریف ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا نے چیئرمین ہلال احمر کو سوات میں ایمرجنسی خدمات کی فراہمی کیلئے مزید مستحکم کرنیکی ہدایت بھی کی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستان کا کشن گنگا اور رتلے پن بجلی منصوبوں پر عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے کا خیرمقدم