اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی قیمت بھی کم

Jun 30, 2025 | 12:43:PM
اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، ڈالر کی قیمت بھی کم
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رحجان جاری ہے اور 100 انڈیکس دوران کاروبار ایک لاکھ پچیس ہزار کی سطح عبور کرگیا جبکہ انٹربینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا۔

 پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج زبردست تیزی دیکھی جارہی ہے اور ہنڈریڈ انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے،دوران کاروبار ایک لاکھ پچیس ہزار کی سطح عبور کرگیا اور اس وقت 566 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار 945 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

اسٹاک ماہرین کا کہنا ہے مقامی اور غیرملکی انویسٹرز کا حصص بازار پر اعتماد جاری ہے، رواں مالی سال میں پاکستان اسٹاک مارکیٹ دنیا کی دس بہترین مارکیٹوں میں رہی۔

یہ بھی پڑھیں: ’’پیٹرول مہنگا کرنے کی تیاریاں‘‘ آئندہ 15 روز کیلئے فی لیٹر کتنا اضافہ ہوگا؟پریشان کن خبر

ماہرین کے مطابق مارکیٹ نے انویسٹرز کو پچپن فیصد تک منافع دیا اور انڈیکس 78 ہزار445 پوائنٹس سے بڑھ کرایک لاکھ پچیس ہزار پر پہنچ گئی ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے اسٹاک ایکسچینج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس میں ہفتہ وار بنیادوں پر 4,355 پوائنٹس یا 3.6 فیصد اضافے سے 124,379 پوائنٹس کی تاریخی سطح پر بند ہوا۔

اس تیز رفتار تیزی کی بڑی وجہ مشرق وسطیٰ میں جغرافیائی کشیدگی میں کمی اور قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ کی باآسانی منظوری تھی۔
 دوسری جانب انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا ہے، انٹر بینک میں ڈالر 283 روپے 62 پیسے میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔