ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کی اپنی نوکرانی کو ”ڈانٹنے “کی ویڈیو منظر عام پر آگئی 

Jun 30, 2021 | 20:43:PM
ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کی اپنی نوکرانی کو ”ڈانٹنے “کی ویڈیو منظر عام پر آگئی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کی اپنی نوکرانی کو ”ڈانٹنے“کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔
ویڈیو میں نادیہ حسین کو گھریلو ملازمہ پر اس بات پر غصہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے کہ اس نے بجلی کا مین سوئچ آف نہیں کیا تھا اور گھر کی بعض چیزیں بجلی کے جھٹکوں کی وجہ سے خراب ہوگئی تھیں۔نادیہ حسین کہتی ہیںبجلی کا بل تم نہیں دیتی " کتنی بار تمہیں سمجھایا ہے کہ جب بجلی جھٹکے مارے تو مین سوئچ آف کردیا کرو، لیکن تمہاری تو عقل اس موبائل میں ہے، کیا سمجھ نہیں آتی تمہیں۔"
نادیہ حسین نے اکتاہٹ کے عالم میں گھریلو ملازمہ کو زور دے کر سمجھایا کہ " جب بھی بجلی جھٹکے مارے تو تم پیچھے سے مین سوئچ آف کرو گی، کیوں نہیں تمہیں یاد رہتا ہے۔"
ویڈیو سامنے آنے کے بعد نادیہ حسین کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا ہے۔ اداکارہ نے تاحال ویڈیو کے حوالے سے کوئی وضاحت جاری نہیں کی۔

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات کی نئی ویڈیو سامنے آنے پر شادی کا مشورہ