مہوش حیات کی نئی ویڈیو سامنے آنے پر شادی کا مشورہ

Jun 30, 2021 | 19:26:PM
مہوش حیات کی نئی ویڈیو سامنے آنے پر شادی کا مشورہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ  ڈیسک)ستارہ امتیاز کی حامل اداکارہ مہوش حیات کو سوشل میڈیا پر اکثر متحرک دیکھا جاسکتا ہے جس کے  باعث اداکارہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کرکے مداحوں کو اپنی مصروفیات سے آگاہ کرتی نظر آرہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ بیرونی ممالک میں بھی موجود ہیں۔ اداکارہ نے ڈارمہ اور فلم انڈسڑی میں باکمال اداکاری کرکے اپنی صلاحیت کا لوہا منوایا، جس کے باعث ڈرامہ ہو یا فلمی سکرین لوگوں کی بڑی تعداد ان کی اداکاری کو دیکھنے کے لئے بے چین نظر آتی ہے۔انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی کچھ نئی تصاویر اور ویڈیوز شئیر کیں، صارفین نے ان کو خوب پسند کیا اور کمنٹس سیشن میں دلچسپ تبصرے بھی کئے۔مہوش حیات کی ان تصاویر اور ویڈیوز کے وائرل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی ایک کثیر تعداد نے ان کو پسند کیا جبکہ کچھ نے دلچسپ کمنٹس کرتے ان کو شادی کا مشورہ بھی دے دیا۔

یہ بھی پڑھیں:شرمین عبید چنائے کی عالمی سیریز ڈے ٹائم ایمی ایوارڈز کیلئے نامزد