بلے باز صہیب مقصودٹیم میں واپسی پر خوش

Jun 30, 2021 | 13:43:PM
بلے باز صہیب مقصودٹیم میں واپسی پر خوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)قومی ٹیم میں پانچ برس بعد واپس آنے والے بلے باز صہیب مقصود  کا کہنا ہے کہ  ڈربی سے ورچوئل کانفرنس میں ٹیم میں واپسی پر خوش ہوں۔

  تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں کارکردگی کی بنیادپر ٹیم میں آیا ہوں،جس نمبر پر ٹیم انتظامیہ چاہے گی میں کھیلنے کو تیار ہوں ، کوشش کروں گا کہ جس ڈومیسٹک کرکٹ میں نڈر ہوکر کھیلاہوں اسی طرح کھیلوں ۔جب سے ٹیم سے ڈراپ ہوا میرا کم بیک نہیں ہوسکا۔

واضح رہے کہ صہیب مقصود نے یہ بھی کہا ہے کہ میرا ٹیم میں پہلا کم بیک ہے کوشش کروں گا کہ اچھی کارکردگی دکھائوں انگلش کنڈیشنز مشکل ضرور ہوتی ہیں لیکن پاکستان کی کارکردگی یہاں بہت اچھی رہی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:    پانچ منٹ کی کال 75 پیسے ٹیکس!!!فیصلہ واپس لینے پر غور