ایران کیخلاف جنگ،حکمت عملی پر امریکی قیادت تقسیم
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایران کے خلاف جنگ میں حکمت عملی اپنانے کے معاملے پر امریکی فوجی قیادت تقسیم ہوگئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق سینٹرل کمانڈ کے سربراہ ایڈمرل بریڈ کوپر چاہتے ہیں کہ ایران پر بڑے فضائی حملے کیے جائیں جو دو ہفتے تک جاری رہ سکتے ہیں۔
تاہم جنرل کین اور وزیر جنگ پیٹ ہیگسیتھ چاہتے ہیں کہ ائیرڈیفنس اسٹاک کو بچایا جائے ،صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اس معاملے پر سخت فیصلے کا سامنا ہے کہ جنگ کو کس قدر بڑھایا جائے۔
مزید پڑھیں:امریکا کے ایران پر بڑے پیمانے پر فضائی حملے، کئی شہروں میں دھماکے
گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ایران کے حملوں کا سخت جواب دینے کی دھمکی دی تھی ۔
امریکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا تھا کہ ایران نے اردن میں فوجی اڈے پر سرپرائزڈ میزائل حملے کیے تاہم امریکی فوج نے منٹوں میں ایران سے فائر کیے جانے والے مزائل مار گرائے۔ایرانی حملوں کا انتہائی سخت جواب دیا جائیگا۔