سپین میں جنگی لڑاکا طیارے کے سامنے پرندوں کا جھنڈ آگیا

Jul 30, 2025 | 21:55:PM
سپین میں جنگی لڑاکا طیارے کے سامنے پرندوں کا جھنڈ آگیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )سپین میں سالانہ ایئرشو کے دوران جنگی لڑاکا طیارہ ای ایف 18 کے سامنے پرندوں کا جھنڈ آگیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق شمالی اسپین کے علاقے میں سالانہ گیجن ایئر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں اسپینش ایئرفورس کے جنگی لڑاکا طیارے ای ایف 18 نے بھی حصہ لیا۔

جنگی لڑاکا طیارہ ساحل پر زمین کی سطح کے بہت قریب آکر اپنے کرتب دکھا رہا تھا کہ اچانک پرندوں کے جھنڈ سے ٹکرانے سے بال بال بچ گیا۔

ایئر شو دیکھنے کے لیے عوام کی بڑی تعداد موجود تھی جو طیارے کے سامنے پرندوں کے جھنڈ کو دیکھ کر دنگ رہ گئی۔

یہ بھی پڑھیں :اسلام آباد: سیکٹر جی نائن کے کارپوریٹ ٹیکس آفس میں آتشزدگی