شدید زلزلے اور سونامی کے چند گھنٹوں بعد روس میں آتش فشاں پھٹ پڑا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طفیل احمد حسنزئی) روس کے مشرقی علاقے کمچاٹکا میں واقع یوریشیا کے سب سے اونچے اور فعال آتش فشاں کلیوچفسکایا سوپکا (Klyuchevskaya Sopka) نے بدھ کو پھٹنا شروع کر دیا,یہ واقعہ8.8 شدت کے زلزلے کے چند گھنٹوں بعد پیش آیا۔
آتش فشاں پٹھنے سےلاوا پہاڑ کی مغربی ڈھلوان سے بہہ رہا ہے،آتش فشاں کے اوپر سے شدید روشنی دیکھی گئی ہے جو رات میں خاص طور پر نمایاں تھی ، اس دوران مسلسل دھماکوں کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں،دن کے وقت آتش فشاں نے راکھ کے بادل تقریباً 3 کلومیٹر (1.9 میل) فضا میں بلند کیے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے آتش فشاں میں مسلسل راکھ نکل رہی تھی،19 جولائی کو روسی ادارہ برائے آتش فشانیات و زلزلہ شناسی نے ایک تصویر شائع کی جس میں آتش فشاں کے اوپر عدسے کی شکل کے بادل (lenticular cloud) اور نیچے سے آتی لاوے کی روشنی واضح دیکھی جا سکتی ہے۔

کلیوچفسکایا سوپکا دنیا کے سب سے اونچے اور سرگرم آتش فشاؤں میں شمار ہوتا ہے جس کی بلندی: 15,580 فٹ ہے،پہاڑ کی ڈھلوانوں پر موسم عام طور پر خطرناک ہوتا ہے جہاں شدید سردی، تیز ہوائیں، اور برف معمول ہے،سائنسی ماہرین اس سرگرمی کو ممکنہ طور پر زلزلے سے جڑا ہوا قرار دے رہے ہیں تاہم تحقیقات جاری ہیں۔
یاد رہے کہ ستمبر 2022 میں آتش فشاں پر چڑھنے کی مہم میں 8 افراد ہلاک ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: روس میں 8.8 شدت کا زلزلہ،امریکہ سمیت کئی ممالک میں سونامی کی لہریں،وارننگ جاری