ہارورڈ یونیورسٹی نے بھی  ڈیل کر لی 500 ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان

Jul 30, 2025 | 10:53:AM
ہارورڈ یونیورسٹی نے بھی  ڈیل کر لی 500 ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)کولمبیا یونیورسٹی کے بعد ہارورڈ یونیورسٹی نے بھی ٹرمپ انتظامیہ سے جاری تنازع ختم کرنے کے لیے 500 ملین ڈالر وقف کرنے کا اعلان کر دیا ۔
امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہارورڈیونیورسٹی نے حکومت سے مفاہمت کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے جبکہ رقم کی ادائیگی سے متعلق مکمل مالی شرائط پر تاحال بات چیت جاری ہے۔
واضح رہے کہ اپریل میں امریکی محکمہ تعلیم نے ہارورڈ یونیورسٹی پر سخت تنقید کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ اگر اس نے اپنی پالیسیاں نہ بدلیں تو 2.2 ارب ڈالر کی وفاقی امداد روک دی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:امریکی صدر کی بھارتی مصنوعات پر 25 فیصد ٹیرف لگانے کی دھمکی
 اس سے پہلے کولمبیا یونیورسٹی نے بھی حکومتی فنڈنگ کے تحفظ کی خاطر ٹرمپ انتظامیہ سے خفیہ ڈیل کر لی تھی۔