مانسہرہ :گاڑی کھائی میں جا گری، ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق،9 شدید زخمی

Jul 30, 2023 | 16:15:PM
 مانسہرہ بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مانسہرہ بابوسر ٹاپ کے قریب مسافر گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔

ناران سے بابو سر ٹاپ جانے والی ٹویٹا ہائی ایس گیٹی داس کے مقام پر چڑھائی پر ہیٹ اپ ہونے کی وجہ سے روک دی گئی، گاڑی کے پچھلے ٹائر کے ساتھ پتھر رکھ دیا گیا تاہم بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جاگری۔

مزید پڑھیں:  نشے میں دھت کار سوار نے بچے کو کچل ڈالا

حادثے کی اطلاع ملنے پرپولیس، ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو کھائی سے نکال کراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔