زم ایفرو ٹی 10 لیگ ، ڈربن قلندرز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا

Jul 30, 2023 | 10:43:AM
زم ایفرو ٹی 10 لیگ ، ڈربن قلندرز نے ٹائٹل اپنے نام کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک) زم ایفرو ٹی 10 لیگ کے فائنل میں آصف علی کی شاندار پرفارمنس ،ڈربن قلندرز نے جوبرگ بیگالوز کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ہرارے میں کھیلے گئے فائنل میں جوبرگ بیفالوز نے پہلے کھیلتے ہوئے 4 وکٹوں کے نقصان پر 127 رنز بنائے ،128 رنز کا ہدف دربن قلندرز نے آصف علی کی طوفانی اننگز کی بدولت باآسانی حاصل کر لیا، آصف علی نےایک بار پھر سے ایشیا کپ 2022 میں انڈیا کے خلاف پرفارمنس کی یاد تازہ کر دی، آصف علی نے انتہائی سنگین حالات میں مسلسل 2 چھکے لگا کر میچ کا پانسا    ہی پلٹ ڈالا ۔ 

128 رنز کا ہدف ڈربن قلندرز نے 4 گیندوں قبل حاصل کرلیا،حضرت اللہ زازئی نے 43 اور آصف علی نے 21 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی،اس دوران ٹم سیفرٹ 30 اور آندرے فلیچز نے 29 رنز کی باری کھیلی۔پہلی بیٹنگ میں جوبرگ بیفالوز نے مقررہ اوورز میں 4 وکٹ پر 127 رنز بنائے۔ٹام بینٹن نے 36، محمد حفیظ نے 32 ، یوسف پٹھان نے 25 رنز کی باری کھیلی جبکہ روی بوپارا 22 رنز کے ساتھ ناٹ آﺅٹ رہے۔

فائنل میں زبردست  پرفارمنس کے باعث آصف علی ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بنے ہوئے ہیں، شائقین کرکٹ ان  کے چھکوں کی ویڈیوز کو شیئر کرتے ہوئے داد دے رہے ہیں۔