شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک کو غلط انداز دیا گیا، ایسا کچھ نہیں:بیرسٹر گوہر علی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے بتایا کہ آج ہماری پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ تھی، بہت اچھے طریقے سے معاملات زیر بحث آئے۔
پی ٹی آئی کمیٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ پولیٹیکل کمیٹی کی میٹنگ میں علامہ راجہ ناصر عباس اور محمود اچکزئی نے شرکت کی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے بتایا کہ شام چھ بجے سے میٹنگ رات تک جاری رہی، میٹنگ میں کچھ فیصلے بھی ہوئے ہیں، اس حوالے سے اچکزئی صاحب کا ویڈیو پیغام آ جائے گا۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نے ڈائیورٹ نہیں ہونا، اچکزئی صاحب کا بہترین میسج ہوگا، شیخ وقاص اکرم کی آڈیو لیک کو غلط انداز دیا گیا، انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا۔ محمود اچکزئی کے میسج سے بانی کے ورکرز اور سپورٹرز کو بہت تسلی ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں :بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی 2 کارروائیاں