ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مستحکم ہو گیا

Jan 30, 2026 | 19:03:PM
ڈالر کی بے قدری جاری، روپیہ مزید مستحکم ہو گیا
کیپشن: ڈالر اور دیگر کرنسیاں، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی ہے جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 3 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک میں ڈالر 279.80 روپے سے کم ہوکر 279.77 روپے پر بند ہوا۔

دوسری اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 6 پیسے کمی سے 280.82 روپے ،یورو 1.42 روپے سستا ہوکر 336.84 روپے ، برطانوی پاونڈ 1.67 روپے سستاہوکر 388.56 روپے،یو اے ای درہم 1پیسے کم ہوکر 77.29 روپے پر آگیا          جبکہ سعودی ریال 75.42 روپے پر برقرار رہا۔

ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت اختتام ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 1836 پوائنٹس اضافے سے 184174 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 186,619 رہی۔سٹاک ایکسچینج میں 258 کمپنیوں کے شیئرز میں اضافہ 175 کے شیئرز میں کمی ہوئی۔

یادرہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 182338 پر بند ہوا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:جون 2026 تک سونے کی قیمت کتنی ہو جائیگی؟نئی پیشگوئی سامنے آ گئی