عالمی جریدے نے افغان طالبان کو عالمی سکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دے دیا

Jan 30, 2026 | 15:24:PM
عالمی جریدے نے افغان طالبان کو عالمی سکیورٹی کیلئے خطرہ قرار دے دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)عالمی جریدے یوریشیا ریویو نے سرحد پار دہشت گردی پر پاکستان کے مؤقف کی تائید کرتے ہوئے افغان طالبان کو عالمی سکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

یوریشیا ریویو اور اقوامِ متحدہ کی رپورٹس کے مطابق افغانستان میں القاعدہ، ٹی ٹی پی سمیت 20 سے زائد دہشت گرد تنظیمیں سرگرم ہیں۔

جریدے کے مطابق افغانستان سے پھیلنے والی دہشت گردی صرف پاکستان نہیں بلکہ پورے خطے کے لیے خطرہ ہے، جبکہ پاکستان فرنٹ لائن ریاست کے طور پر دہشت گردی کے خلاف کردار ادا کر رہا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ افغان طالبان کی دہشت گردوں کی سرپرستی عالمی سطح پر بے نقاب ہو چکی ہے، تاہم اس کے باوجود یہ پالیسی خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ بنی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سانحہ گل پلازہ: ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا