این اے 127 میں پیسے دے کر ووٹ نہیں خریدے جاسکتے، مریم نواز

Jan 30, 2024 | 20:58:PM
این اے 127 میں پیسے دے کر ووٹ نہیں خریدے جاسکتے، مریم نواز
کیپشن: فوٹو (اسکرین گریب)
سورس: 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جُنید ریاض) پاکستان مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا کہ این اے 127 میں کوئی سمجھتا ہے ووٹ خرید لے گا تو یہ اس کی بھول ہے، یہ نوازشریف کے نوجوان ہیں۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن مریم نواز نے ٹاؤن شپ میں این اے 127 میں انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کا یہاں آنے کا بہت شکریہ ادا کرتی ہوں۔

مریم نواز نے کہا کہ یہاں کسی کو مناظرہ کرنے کا بہت شوق ہے، مناظرہ کرنا ہے تو کر لو، مناظرہ تو تب بنتا ہے جب آپ نے نواز شریف اور شہباز شریف کے جتنے ترقیاتی کام کیے ہوں، تم نے دانش سکول جیسے تعلیمی ادارے بنائے ہیں تو مقابلہ بنتا ہے، تم نے لاہور کی میٹرو بس اور اورنج لائن ٹرین جیسا کچھ بنایا ہے تو مناظرہ کرلو۔

چیف آرگنائزر مسلم لیگ ن نے مزید کہا کہ یہاں سے ترقی کراچی لیکر جائیں گے، عطاء اللہ تارڑ نواز شریف کا وہ کارکن ہے جب سب لوگ گھروں میں بیٹھے ہوتے تھے تو عطاء اللہ تارڑ اکیلا لڑتا تھا، یہ بہادر، محنتی اور وفادار بھی ہے، جب عطاء اللہ تارڑ یہاں سے جیتیں گے تو آپ کی بہت خدمت کریں گے۔

مریم نواز نے کہا کہ پچھلے پانچ سال میں ایسا لگتا تھا کہ لاہور لاوارث ہو گیا، وہ لاہور جس کو شہباز شریف نے بہت محنت سے سجایا تھا، وہ سب کچھ تباہ کردیا گیا، شہباز شریف صبح پانچ بجے اُٹھ کر ترقیاتی پراجیکٹس پر پہنچ جاتے تھے۔

نواز شریف اور شہباز شریف نے دن رات عوام کی خدمت کی ہے، جب خدمت کی ہو تو پیسے لے کر ووٹ نہیں خریدنے پڑتے، یہ لوگ لاہور میں آکر لاہور پر بہت تنقید کرتے ہیں مگر ان کا اور مسلم لیگ ن کے منصوبوں کا کوئی مقابلہ نہیں۔

لاہور کے حلقہ این اے 124 میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ 8 فروری کو نواز شریف اور مسلم لیگ ن کا سوج طلوع ہوگا، عطاءاللہ تارڑ دلیر اور مرمٹنے والاکارکن ہے اور برے وقت میں نواز شریف اور کارکنوں کا ساتھ دیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور میں وافر پانی ہے سندھ میں پانی ٹینکرز میں ملتا ہے، نواز شریف الیکشن جیتے تو کراچی میں بھی پانی نلکوں میں آئے گا۔

میاں شہباز شریف نے کہا کہ حلقے کی تقدیر بدلنے کیلئے شیر کو ووٹ ڈالنا ہوگا۔