پشاوردھماکہ قابل مذمت، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائےگا:چودھری شجاعت

Jan 30, 2023 | 19:50:PM
 پشاوردھماکہ قابل مذمت، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائےگا:چودھری شجاعت
کیپشن: چودھری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ  پشاور مسجد میں خود کش دھماکہ قابل مذمت ہے،معصوم لوگوں کو دہشت گردی کر کے شہید کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔

 چودھری شجاعت کا اپنے بیان میں  کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نے ہوتا ، شہداء کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے، ہم اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑے ہیں، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران پہلے بھی دہشت گردی میں بے تحاشا قربانیاں دے چکے ہیں،دشمن ایک مرتبہ پھر امن کو خراب کرنے کی کوشش کررہا ہے،اس وقت سب سے زیادہ ضرورت ہے کہ اپنے زخمی بھائیوں کو زیادہ سے زیادہ خون کے عطیات دیں۔

علاوہ ازیں  چودھری سالک حسین ، چودھری شافع حسین نے بھی پشاور مسجد میں خود کش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔