کورونا کی سب سےخطرناک قسم’’ نیوکوو ‘‘پھیلنے کا خدشہ۔۔ چینی سائنسدانوں نے خبردار کردیا

Jan 30, 2022 | 12:01:PM
کورونا کی سب سے خطرناک قسم چینی سائنسدادانوں نے خبردار کردیا
کیپشن: کورونا کی نئی قسم نیو کوو فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)چین کے سائنسدانوں نے عالمی وبا کورونا وائرس کی ایسی قسم سے خبردار کیا ہے جس کے پھیلنے اور اس سے ہونے والی اموات کی شرح خطرناک حد سے زیادہ ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا کی اس قسم کو سائنسدانوں نے’’ نیو کوو ‘‘کا نام دیا ہے جو جنوبی افریقا میں موجود چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے۔ اس وائرس کو انسانوں میں منتقل ہونے کے لیے صرف ایک میوٹیشن درکار ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل سیون۔۔ آج دو میچز کھیلے جائیں گے

 یہ وائرس کورونا سے انتہائی زیادہ مہلک ہے، یہ انسانی جسم میں موجود قوت مدافعت پر حملہ کرتا ہے اور اس کو ناکارہ بنا کر پھیپھڑوں پر حملہ آور ہو جاتا ہے، اب تک کورونا سے بچاو کے لیے بنائی گئی ویکسین اس وائرس کے آگے ناکام نظر آتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: مشتعل سائلین کا عدالت میں وکلا پر حملہ۔۔چار زخمی۔۔ ویڈیو وائرل

 رپورٹ کے مطابق اس وبا سے متاثرہ ہر تین میں سے ایک شخص ہلاک ہو سکتا ہے، اس لیے نیو کوو کو کورونا کی سب سے خطرناک قسم مانا جا رہا ہے۔