عمران خان کےذہن پر مولانا سوار ہیں، حافظ حمد اللہ

Jan 30, 2021 | 12:40:PM
عمران خان کےذہن پر مولانا سوار ہیں، حافظ حمد اللہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)جے یو آئی کے رہنما حافظ حمداللہ نے وزیراعظم کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے دماغ پر مولانا سوار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں جے یو آئی کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کہا کہ عمران خان کو خواب میں بھی مولانا دکھائی دیتا ہے، عمران خان کو مولانا فوبیا اور پی ڈی ایم فوبیا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمانی ارکان اسمبلی میں کروڑوں روپے فنڈ تقسیم کرنا ہارس ٹریڈنگ اور سیاسی رشوت ہے۔

واضح رہے کہ عمران خان کا اوپن بیلٹ پر سینیٹ الیکشن کرنے پر زور لگانے کا مقصد شفافیت نہیں بلکہ اپنے پیاروں لاڈلوں کو سینیٹ میں کامیاب کرانا ہے، خفیہ بیلٹ کی صورت میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی عمران خان کے لاڈلوں کو ووٹ دینے کو تیار نہیں ہیں۔

عمران خان نے کہا ہے کہ  سینیٹ الیکشن، ریٹ لگنے لگا، جانتا ہوں کونسا لیڈر پیسے لگا رہا ہے، کرپشن روکنے کیلئے آئینی ترمیم کے مخالف بے نقاب ہوں گے، 
 انہوں نے کہا کہ مولانا پر کرپٹ کاالزام لگاکر اپنی اخلاقی کرپشن کو چھپا ناچاہتے ہیں،کابینہ میں چینی، آٹا، ایل این جی چور اور دوائی چور نہیں بیٹھے کیا ؟ان کامزید کہنا تھا کہ تین سو کنال بنی گالہ کاحرام گھر 12لاکھ میں حلال کروایاگیا۔