غیر ملکی مہمانوں کی آمد پر ناقص انتظامات، بادشاہی مسجد کا عملہ عہدوں سے فارغ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(شاہد سپرا)غیر ملکی وی وی آئی پی موومنٹ میں ناقص انتظامات پر سخت کارروائی ،عالمگیری بادشاہی مسجد کے ایڈمنسٹریٹر و عملہ کو عہدے سے فارغ کر دیا گیاہے۔
عہدے سے فارغ کئے جانیوالوں میں بادشاہی مسجد کے ایڈمنسٹریٹر اشفاق ڈیال، نگران بادشاہی مسجد محمد اشفاق اور محمد سلیم شامل ہیں۔
ڈپٹی کمشنر لاہور نے سیکرٹری اوقاف کو ناقص انتظامات پر شکایت کی جس پر سیکرٹری اوقاف ڈاکٹر احسان بھٹہ نے معطلی کے احکامات جاری کئے۔
وی وی آئی پی موومنٹ پر مسجد کے داخلی راستے پر ناقص انتظامات تھے جس پر ایکشن لیتے ہوئے ایڈمنسٹریٹر اور عملے کو فارغ کیا گیا۔
محمد علی خان کو ایڈمنسٹر بادشاہی مسجد تعینات کر دیا گیا ہے۔