پیرو میں نیو ایئر تقریب، شامنوں کی عالمی رہنماؤں سے متعلق چونکا دینے والی پیشگوئیاں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)پیرو کے دارالحکومت لیما میں پیر کے روز منعقد ہونے والی سالانہ نیو ایئر تقریب کے دوران شامنوں نے آئندہ سال کے حوالے سے اہم اور متنازع پیشگوئیاں کیں، جن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحت اور وینزویلا کے صدر نیکولس میڈورو کے مستقبل سے متعلق دعوے شامل ہیں۔
تقریب میں شریک شامن ڈی ڈیوس گارسیا نے کہا کہ امریکا کو ہوشیار رہنا چاہیے کیونکہ ان کے بقول صدر ڈونلڈ ٹرمپ شدید بیماری کا شکار ہو سکتے ہیں، انہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ آنے والا سال امریکی سیاست کے لیے مشکلات لے کر آ سکتا ہے۔
اس موقع پر شامنوں نے مختلف عالمی رہنماؤں کے پوسٹرز اٹھائے، جن پر مخصوص روحانی رسومات ادا کی گئیں،ان رسومات میں تلواریں پار کرنا، خوشبو جلانا اور بعض پوسٹرز پر پاؤں رکھنا شامل تھا، ان رہنماؤں میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن، چینی صدر شی جن پنگ اور یوکرائن کے صدر وولودمیر زیلنسکی بھی شامل تھے۔
ڈی ڈیوس گارسیا نے وینزویلا کے صدر نیکولس میڈورو سے متعلق پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ وہ شکست سے دوچار ہوں گے اور ملک چھوڑنے پر مجبور ہو سکتے ہیں، تاہم ان کے بقول ان کی گرفتاری کا امکان نہیں ہے۔
پیرو کی داخلی سیاست کے حوالے سے شامنوں نے دعویٰ کیا کہ سابق صدر البرٹو فوجیموری کی بیٹی کییکو فوجیموری 2026 کے صدارتی انتخابات میں کامیاب ہوں گی، حالانکہ وہ اس سے قبل تین مرتبہ ناکام ہو چکی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:نئےسال پر عوام کو بڑاریلیف، پٹرول فی لیٹر کتنا سستا ہوگا؟خوشی کی خبر آ گئی
عالمی سطح پر شامنوں نے یوکرائن میں جاری روسی جنگ کے خاتمے کی پیشگوئی بھی کی، واضح رہے کہ یہ روحانی رسم ہر سال دسمبر کے آخر میں منعقد کی جاتی ہے، اور شامن ماضی میں بھی مختلف عالمی واقعات سے متعلق پیشگوئیاں کرتے رہے ہیں، 2023 میں یوکرائن جنگ کے خاتمے سے متعلق کی گئی ایک پیشگوئی بعد میں جزوی طور پر درست ثابت ہونے کا دعویٰ بھی کیا گیا تھا۔