نئےسال پرعوام کو تحفہ ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10.60روپےفی لیٹرتک کمی کا امکان

Dec 30, 2025 | 10:36:AM
نئےسال پرعوام کو تحفہ ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں10.60روپےفی لیٹرتک کمی کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)نئےسال کے موقع پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10 روپے 60  پیسے فی لیٹرتک کمی کا امکان  ہے۔

نئےسال پرعوام کو تحفہ ملنےکا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 10روپے60 پیسےفی لیٹرتک کمی کا امکان ہے،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتون کا ابتدائی ورکنگ پیپر تیار کر لیے گئے ہیں۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق پٹرول قیمت میں یکم جنوری سے 10 روپے60 پیسےفی لیٹرکمی تجویز ہے،اس کے علاوہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 59 پیسے فی لیٹرکمی کی تجویز ہے،جبکہ مٹی کےتیل کی قیمت میں 9 روپےفی لیٹر کمی، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 62 پیسےفی لیٹر کمی کی تجویز ہے۔

اوگراآج ورکنگ پیپر حکومت کو بھجوائے گی،وزارت خزانہ وزیراعظم کی منظوری کےبعد فیصلہ کرے گی،حتمی نوٹیفکیشن وزارت پٹرولیم سے جاری کیا جائے گا، حکومت نے لیوی یا ٹیکسز عائد نہ کیے تو نئے سال پر عوام کو ریلیف ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کردیا