اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کردیا

Dec 30, 2025 | 10:27:AM
اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے فلسطینی پناہ گزین کیلئے سفارتی استثنیٰ ختم کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسرائیل نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائےفلسطینی پناہ گزین (انروا) کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کر دیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی پارلیمنٹ نے  اقوام متحدہ کے ادارہ برائےفلسطینی پناہ گزین کے لیے سفارتی استثنیٰ ختم کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

خبرایجنسی نے بتایا کہ قانون سازی سے انروا کے خلاف اسرائیلی عدالتوں میں قانونی کارروائی کی جا سکےگی جبکہ اسرائیلی حکام مقبوضہ بیت المقدس میں انروا کے دو دفاتر بھی ضبط کر سکیں گے۔

خبر ایجنسی نے مزید بتایا کہ یہ قانون اسرائیلی کمپنیوں کو انروا کے اداروں کوپانی، بجلی اور مالی خدمات فراہم کرنے سے روکتا ہے۔

اس موقع پر انروا کا کہنا تھا کہ اسرائیل یو این ایجنسی کو بدنام کرنے کی کوشش کر رہا ہے، ایجنسی پورے مشرق وسطیٰ میں لاکھوں فلسطینیوں کو تعلیم اور صحت کی دیکھ بھال فراہم کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت

واضح رہے کہ اسرائیل نے گزشتہ سال انروا پر پابندی عائد کی تھی۔