وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر کی رہائشگاہ کو نشانہ بنانے کی مذمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیر اعظم شہباز شریف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی رہائش گاہ کو نشانہ بنائے جانے کی شدید مذمت کی ہے۔
شہباز شریف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ میں کہا قیام امن کے لیے جاری کوششوں میں اس نوعیت کا گھناؤنا فعل امن، سلامتی اور استحکام کے لیے سنگین خطرہ ہے، پاکستان روسی فیڈریشن کے صدر، حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی کا اظہار کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا ہم ہر قسم کے تشدد اور ایسے تمام اقدامات کو مسترد کرنے کے پختہ عزم کا اعادہ کرتے ہیں، ایسے اقدامات کا مقصد سلامتی کو کمزور کرنا اور امن کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
Pakistan condemns the reported targeting of the residence of His Excellency Vladimir Putin, President of the Russian Federation. Such a heinous act constitutes a grave threat to peace, security, and stability, particularly at a time when efforts aimed at peace are underway.…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) December 30, 2025
واضح رہے کہ روس کے نووگراڈ ریجن میں صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر حملہ ہوا ہے، صدر ٹرمپ نے کہا روسی صدر پیوٹن نے آج صبح مجھے بتایا کہ اُن کی رہائش گاہ پر یوکرین نے حملہ کیا ہے، اور یہ بالکل بھی ٹھیک نہیں ہے، وہ اس پر شدید غصے میں تھے۔
روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروو نے یوکرین پر حملے کا الزام لگاتے ہوئے کہا یہ حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، یوکرین نے 28 اور 29 دسمبر کے درمیان رہائش گاہ پر 91 لانگ رینج ڈرونز فائر کیے، تاہم تمام ڈرونز مار گرائے گئے، یوکرین کے ایسے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کا جواب ضرور دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:اقوام متحدہ:پاکستان نے اسرائیل کا صومالی لینڈ تسلیم کرنےکا اعلان مسترد کردیا
دوسری طرف یوکرین نے روسی صدر پیوٹن کی رہائش گاہ پر ڈرون حملوں کے الزامات کی تردید کر دی ہے، صدر زیلنسکی نے کہا ماسکو اس طرح کے الزامات کے ذریعے امن مذاکرات کو سبوتاژ کرنا چاہتا ہے،روس ماضی میں کیف میں سرکاری عمارتوں کو نشانہ بناتا رہا ہے،عالمی برادری کو اس پر خاموش نہیں رہنا چاہیے۔