وفاق المدارس نے بڑی پابندی عائد کر دی

Dec 30, 2025 | 11:20:AM
وفاق المدارس نے بڑی پابندی عائد کر دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاق المدارس نے بڑی پابندی عائد کرتے ہوئے ملک بھر کے مدارس کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مدارس کی تنظیم وفاق المدارس نے حالیہ دنوں میں مدارس کی تقریبات میں خرابیوں کو نوٹس لیتے ہوئے بڑی پابندی عائد کر دی ہے اور ملک بھر کے مدارس کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیے ہیں۔

وفاق المدارس نے مدارس کی تقریبات میں تصاویر، ویڈیوز بنانے اور بے جا نمود و نمائش پر پابندی عائد کرتے ہوئے تمام مدارس کی انتظامیہ کو اس پابندی پر عملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وفاق المدارس کا کہنا ہے کہ حالیہ کچھ عرصہ کے دوران خواتین کے مدارس میں بھی تصاویر اور ویڈیوز بنائے جانے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کی شرعاً اجازت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خوارجیوں کے خلاف کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی:وزیرداخلہ محسن نقوی

اس حوالے سے جاری ہدایت نامہ میں کہا گیا ہے کہ کسی بھی مدرسے میں تقریبات کے انعقاد کیلیے طلبہ و طالبات سے رقم کا مطالبہ نہیں کیا جائے۔ اس کے علاوہ گاڑیوں کی سجاوٹ اور جلوس کی شکل میں طلبہ کو لانے لے جانے سے بھی گریز کیا جائے۔