سعودی عرب میں ا یپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر بڑی پابندی عائد

Dec 30, 2023 | 14:59:PM
سعودی عرب میں ا یپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر بڑی پابندی عائد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں انتظامیہ کی جانب سے ایپ ٹیکسی ڈرائیوروں پر نئی پابندی عائد کر دی گئی ہے، اس پابندی کا مقصد مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب میں ٹیکسی سروس کے امور کی نگراں کمیٹی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ"اگر ایپ ٹیکسی کا ڈرائیور ایک ماہ میں پانچ سواریوں کی بکنگ منسوخ کرتا ہے تو اسے ایک ماہ کے لیے معطل کیا جا سکتا ہے"۔

رپورٹ کے مطابق ٹیکسی سروسز کی نگران کمیٹی کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ ضوابط کا مقصد ٹیکسی سروس سیکٹر میں سرمایہ کاروں اور مسافروں کے حقوق کا تحفظ کرنا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب میں شدید ژالہ باری، برف کی تہہ جمنے سے گاڑیاں دھنس گئیں
ٹیکسی سروس ریگولیشنز کی شق 42 میں سروے رپورٹ کے بعدکچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں تاکہ اس شعبے کو مزید بہتر سے بہتر بنایا جا سکے۔

ضوابط میں تبدیلی نہ صرف اس شعبے میں سرمایہ کاروں، صارفین اور ٹیکسی کے ڈرائیوروں کے حقوق کا تحفظ کرے گی، بلکہ اس تبدیلی کے باعث اس شعبے میں مزید بہتری سامنے آئے گی، جس سے سرمایہ کاری میں بھی مزید اضافہ ہوگا۔