شمالی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5دہشتگرد ہلاک

Dec 30, 2023 | 09:31:AM
شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے  کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور) شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سکیورٹی فورسز نے  کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آپریشن دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈر راہزیب کھورے سمیت پانچ دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا گیا ۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے دہشتگرد سکیورٹی فورسز کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں سمیت بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔  آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے ، علاقے میں دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے ۔

مزید پڑھیں:  لاہور: گھر میں آ آتشزدگی سے 3 افراد جھلس کر جاں بحق

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ اہل علاقہ نے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کو سراہا ، سکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔