مرینہ خان کا اپنی 60ویں سالگرہ پر رقص ویڈیو وائرل

Dec 30, 2022 | 14:27:PM
فائل فوٹو
کیپشن: مرینہ خان کا اپنی 60ویں سالگرہ پر رقص ویڈیو وائرل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی معروف سینئر اداکارہ مرینہ خان 60 سال کی ہو گئی ہیں۔60 سال کی عمر میں بھی حسین اور جوان نظر آنے والی مرینہ خان شوبز انڈسٹری کی ایک زندہ دل اداکارہ ہیں۔

مرینہ خان نے گزشتہ دنوں بھرپور انداز میں اپنی 60ویں سالگرہ منائی ہے، اپنی سالگرہ کی تقریب میں ناصرف مرینہ خان نے کیک کاٹا بلکہ بھرپور انداز میں انگریزی گانے پر ڈانس بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے۔

مرینہ خان کی سالگرہ پر پاکستان شوبز انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے بھی شرکت کی اور خوب انجوائے کیا۔

واضح رہے کہ لیجنڈری اداکارہ مرینہ خان ماضی کے سدا بہار ڈرامے ’تنہائیاں‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔ مرینہ خان کے دیگر ہِٹ ڈرامو ں میں دھوپ کنارے ،تم سے کہنا ہے، پڑوسی، نجات اور دیگر شامل ہیں۔

مرینہ خان اپنے سفید بالوں میں بھی انتہا کی خوبصورت نظر آتی ہیں اور اِن کا یہی منفرد انداز اِنہیں دوسری سینئر اداراؤں کے مقابلے میں مزید حسین بناتا ہے۔