قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہوا جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا نے شرکت کی

Dec 30, 2022 | 12:19:PM
قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،اہم فیصلوں کی منظوری
کیپشن: وزیراعظم آرمی چیف کا استقبال کررہے ہیں
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)دہشتگردی کی حالیہ لہر اور معیشت کی دگرگوں صورتحال پر قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوا۔

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وزیراعظم ہاؤس میں ہو ا جس میں مسلح افواج کے سربراہان اور وفاقی وزرا شریک ہوئے۔ اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری، وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر بھی شریک ہوئے۔ 

عسکری حکام کی جانب سے قومی سلامتی کمیٹی کو ملک کی مجموعی سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی اور اجلاس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر میں شہید ہونے  والوں کے لیے دعائے مغفرت بھی کی گئی۔ ذرائع کے مطابق عسکری حکام کی جانب سے قومی ایکشن پلان کے تمام نکات پر عملدرآمد یقینی بنانے سے متعلق بریفنگ دی گئی، اجلاس میں مرکز اور صوبوں کے درمیان کوآرڈینیشن بہتر بنانے کے لیے نیکٹا کے کردار پر بریفنگ دی گئی۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں دہشتگردی کے حالیہ حملوں پر بریفنگ دی گئی، انیٹلی جنس اداروں کی بریفنگ کی روشنی میں قومی سلامتی کمیٹی اہم فیصلوں کی منظوری دے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلوں سے متعلق اعلامیہ جاری کیا جائے گا۔

ضرور پڑھیں : دہشتگردوں کا پولیس چیک پوسٹ پر حملہ

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی سلامتی کمیٹی اجلاس سے قبل پارٹی رہنماؤں سےغیر رسمی مشاورت کی۔وزیراعظم شہبازشریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہورہا ہے، جس میں دہشتگردی کی حالیہ لہر کے سدباب پرغور ہوگا، عسکری حکام دہشتگردی، افغان بارڈر کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے، جب کہ کل کے اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان عملدرآمد پر بریفنگ دی جائے گی۔

سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے قبل وزیراعظم شہبازشریف نے اپنے پارٹی رہنماؤں سے غیر رسمی مشاورت کی۔مشاورت میں وزیرداخلہ راناثنااللہ، وزیردفاع خواجہ محمدآصف، وزیرخزانہ اسحاق ڈار اور معاون خصوصی ملک احمد بھی شریک ہیں۔مشاورت میں سلامتی کمیٹی کے اجلاس سے متعلق غور کیا جارہا ہے، جب کہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال پر بات چیت جاری ہے۔