2دوستوں کا پیار ایسا کمال ہو گیا۔۔ویڈیو نےدنیا بھر میں دھوم مچا دی

Dec 30, 2021 | 11:56:AM
 سعودی عرب، دو دوست ،ریستوران،  کھانے پینے کی چیزیں ،الجھ پڑے ،گاڑی کی کھڑکی ، بل ادا  
کیپشن:  دوست کار میں بیٹھے بل ادا کرتے ہوئے(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یارا تیری یاری پر قربان، دودوستوں میں بل ادا کرنے پر ایسا منظر پیش آیا کہ ایک دوست بل پہلے دینے کے لئے اتنا جذباتی ہوا کہ کار کی چھت پر چڑھ کر پہلے بل دینے میں کامیاب ہوا، ویڈیو نےدنیا بھر میں  دھوم مچا دی۔

تفصیلات  کے مطابق  سعودی عرب کے علاقے دہران جنوبی  میں دو دوست ایک ریستوران کے ڈرائیو تھرو سے کچھ  کھانے پینے کی چیزیں لینے کیلئے رکے اور بل دینے کی باری آئی تو بڑے دل والے دوست آپس میں ہی الجھ پڑے کہ بل پہلے کون دے گا? بحث کا خاتمہ اس وقت ہوا جب ایک دوست گاڑی کی کھڑکی سے باہر نکل کر چھت پر  جا چڑھا اور کاؤنٹر پہ پہلے پہنچ کر بل ادا کردیا۔ 

وائرل ویڈیو نہ صرف دو دوستوں کی باہمی محبت کا ثبوت ہے بلکہ ان کے بڑے دل اور کھلے پن کا بھی مظاہرہ ہے ۔ ڈرائیور سائڈ پر بیٹھے عبدالرحمان الوداعی کا کہنا تھا کہ  ہلکا پھلکا کچھ کھانے کا دل تھا جب ڈرائیو تھرو سے اشیا لے کر چکے تو میرے یار نے مجھے بل دینے سے منع کردیا میں نے کہا یہ نہیں ہوسکتا تو میرا دوست چھلانگ مار کرچھت پر چڑھ گیا اورمجھ سے پہلے بل دیدیا۔

ہم جب وہاں سے نکلے تو خیال آیا ہوسکتا ہے کیمرے نے منظر محفوظ کیا ہو واپس آئے اور ریستوران انتظامیہ سے درخواست کی کہ فوٹیج ہمیں دیدیں جس پر میرے دوست نے ان سے فوٹیج لے کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی ۔ وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ فوٹیج اتنی مقبول ہوجائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:واٹس ایپ نے صارفین کو خبردار کر دیا
  ٹک ٹاک پر ویڈیو کو 40 لاکھ ویوز ملے ہیں جبکہ ٹوئٹر پر بھی ویڈیو  لاکھوں صارفین نے نہ صرف شئیر کی ہے بلکہ اس پر مزے مزے کے تبصرے بھی کئے ہیں جو بڑھتے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گرم دودھ پی کر سونا کیسا؟۔۔اہم خبر جانیے