بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، جوان شہید، پاک فوج نے انڈین ڈرون مار گرایا

Dec 30, 2020 | 23:55:PM
بھارت کی کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ، جوان شہید، پاک فوج نے انڈین ڈرون مار گرایا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کھوئی رٹہ سیکٹر پر پھر بلا اشتعال فائرنگ ،سپاہی فضل الہٰی شہید جبکہ شہری زخمی ہو گیا۔پاک فوج نے انڈین ڈرون مار گرایا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فورسز نے کھوئی رٹہ سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کردی، بلااشتعال فائرنگ کے نتیجہ میں 35 سالہ سپاہی فضل الہٰی شہید ہو گیا۔ بھارتی فائرنگ سے 34 سالہ شہری بھی زخمی ہو گیا۔
 بھارتی فورسز نے آٹو میٹنگ اسلحہ کا استعمال کیا۔پاک فوج نے بلااشتعال فائرنگ کا موثر جواب دیا۔ بھارتی فورسز کے بھاری جانی و مالی نقصان کی اطلاع ۔ادھر پاک فوج نے  تتہ پانی سیکٹرمیں  بھارتی کواڈکاپٹرمارگرایا،   کواڈکاپٹر 100میٹرپاکستان کی حدودمیں آگیاتھا ۔آئی ایس پی آر  کے مطابق2020میں پاک فوج نےبھارت کے 16کواڈکاپٹرمارگرائے ۔