ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کااچانک بڑا فیصلہ

Dec 30, 2020 | 22:07:PM
ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان کااچانک بڑا فیصلہ

(24 نیوز) ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان بسمعہ معروف دورہ افریقہ سے دستبردار ہو گئیں جبکہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کا دورہ پروٹیز اگلے ماہ شیڈول ہے۔

تفصیلات کے مطابق بسمعہ معروف بیس دسمبر سے کراچی میں جاری کیمپ کا حصہ تھیں۔ہیڈ آف ویمنز ونگ اور چیف سلیکٹر عروج ممتاز کا کہنا ہے کہ بسمہ معروف نے درخواست کی تھی کہ وہ اگلے ماہ دورہ جنوبی افریقا کے لیے خاندانی وجوہات کی بنیاد پر دستیاب نہیں ہیں۔ہم نے بسمہ کی درخواست کو تسلیم کیا وہ خود بھی سیریز چھوڑنے پر مایوس تھیں مگر فیملی ترجیحات کو ہمیشہ فوقیت حاصل ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ جب ہم جمعرات کو سترہ رکنی سکواڈ کا اعلان کریں گے اس کے ساتھ دور جنوبی افریقا کے لیے عارضی کپتان کا اعلان بھی کیا جائے گا ۔دورہ جنوبی افریقا تین ایک روزہ اور تین ٹی ٹونٹی پر مشتمل ہے۔