بھارتی کرکٹرویرات کوہلی کے لئے اچھی خبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)بالی وڈ اداکارہ اور بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما امید سے ہیں اور جنوری میں ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع ہے۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ کی معروف اداکارہ انوشکا شرما نے معروف فیشن جریدے کے لئے حال ہی میں فیشن شوٹ کروایا ہے اور جریدے کے سرورق پر موجود اپنی تصویر انسٹاگرام پر بھی پوسٹ کی ہے۔ انوشکا کا کہنا تھا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے ویرات کوہلی گھر پہ تھے اور ہم دونوں کے گھر پہ ہونے کے باعث کسی کو پتہ نہیں چل سکا کہ میں امید سے ہوں ۔
اداکارہ کے مطابق وہ دونوں صرف ڈاکٹر کے پاس جانے کےلئے گھر سے نکلتے تھے اور سڑکیں خالی ہونے کے باعث ہمیں کوئی دیکھ بھی نہیں پایا، اسی طرح فلم سے متعلق بعض کام بھی ویڈیو کانفرنس پر کئے اور حمل کے آغاز میں ہم یہ خبر چھپانے میں کامیاب رہے۔