حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا مشن .. پیپلزپارٹی کا وفد بہادر آباد پہنچ گیا

Dec 30, 2020 | 15:44:PM
حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا مشن .. پیپلزپارٹی کا وفد بہادر آباد پہنچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لئے پیپلز پارٹی نے حکومتی اتحادی جماعتوں کے ساتھ رابطوں کا فیصلہ کیا ہے اسی سلسلے میں پیپلزپارٹی کا وفد ایم کیوایم قیادت سے ملاقات  کرنے بہادر آباد پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنماؤں کی حکومتی اتحادی جماعتوں سے رابطوں میں تیزی دیکھنے میں آرہی ہے، اس حوالے سے ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سے ملاقات شیڈول ہوگئی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے وفد  نے ایم کیوایم کے مرکز بہادرآباد کا دورہ  کیا۔ وفد میں صوبائی وزیر تعلیم سعید غنی، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب، وقار مہدی اور دیگر شامل ہوں گے۔دونوں جماعتوں کی جانب سے سینٹ الیکشن، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ جبکہ دونوں جماعتوں کی قیادت نے مردم شماری نتائج پر بھی مشترکہ حکمت عملی کا جائزہ  لیا۔

دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی کی جانب سے فنکشنل لیگ کی قیادت سے بھی رابطہ کیا گیا ہے جس میں سیاسی صورتحال، سینٹ انتخابات اور دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنماؤں نے فنکشنل مسلم لیگ کی اعلیٰ قیادت سے ملاقات کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔