سینیٹ، کےپی، پنجاب، سندھ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہے، بیرسٹر گوہر

Aug 30, 2025 | 22:26:PM
سینیٹ، کےپی، پنجاب، سندھ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہے، بیرسٹر گوہر
کیپشن: بیرسٹر گوہر خان، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ سینیٹ، خیبر پختونخوا، پنجاب، سندھ اسمبلیوں سے استعفے نہیں دے رہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا  کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دے رہے ہیں، تاہم سینیٹ، کےپی، پنجاب اور سندھ اسمبلیوں سے فی الحال استعفے نہیں دے رہے ہیں، ہمارے کسی سے مذاکرات نہیں ہورہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں سے 25 ممبران مستعفی ہوئے، باقی پیر تک استعفیٰ جمع کرادیں گے۔

انھوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں سے استعفے دینےکے فیصلے مشکل ہوتے ہیں، مذاکرات کے حامی ہیں لیکن انھوں نے دروازے بند کیے ہیں۔

بیرسٹر گوہر کا مزید کہنا تھا کہ 91 نشستوں میں بھی کئی ارکان نااہل کرکے 76 تک محدود کردیا گیا، ہمیں جلسے کرنے اور ریلی نکالنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر! 42سالہ معروف خاتون اینکر دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں