یوکرین کے سابق سپیکر پارلیمنٹ اینڈری پاروبی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا

Aug 30, 2025 | 22:15:PM
یوکرین کے سابق سپیکر پارلیمنٹ اینڈری پاروبی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) یوکرین کے سابق سپیکر پارلیمنٹ اور سیاستدان اینڈری پاروبی کو فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے سابق سپیکر پارلیمنٹ کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تحقیقات کا حکم دے دیا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  یوکرین کے سابق پارلیمانی سپیکر اینڈری پارو بی کو ہفتے کے روز مغربی شہر لیویو کی سڑک پر مبینہ طور پر فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا، ملزم فوڈ ڈلیوری ڈرائیور کے روپ میں تھا۔ 
یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے اعلان کیا کہ 54 سالہ پارو بی کی ہلاکت تقریباً دوپہر کے وقت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم نے پارو بی پر 8  گولیاں چلائیں اور پھر الیکٹرک بائیک پر فرار ہو گیا۔

پارو بی نے اپریل 2016 سے اگست 2019 تک پارلیمنٹ کے سپیکر کے طور پر خدمات انجام دیں اور فروری سے اگست 2014 تک یوکرین کی قومی سلامتی و دفاع کونسل کے سیکریٹری بھی رہے۔ 

یہ بھی پڑھیں:یکم ستمبر سے تاحکم ثانی سکول بند رکھنے کا اعلان