اسرائیلی حملے میں حوثی وزیراعظم سمیت کابینہ کے متعدد ارکان ہلاک

Aug 30, 2025 | 20:33:PM
اسرائیلی حملے میں حوثی وزیراعظم سمیت کابینہ کے متعدد ارکان ہلاک
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )صنعاء میں اسرائیلی فضائی حملے کے نتیجے میں حوثی وزیراعظم اور کئی وزرا ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق حملے کے باوجود حوثی قیادت نے عزم ظاہر کیا ہے کہ وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور حوثی صدارت نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کا خون ہمارے عزم کو مزید تقویت دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت اور ریاستی ادارے اپنے فرائض بدستور سرانجام دیتے رہیں گے۔

حوثی قیادت نے غزہ کے لیے اپنی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی جاری رکھیں گے اور اپنی افواج کو مزید مضبوط کریں گے۔

دوسری جانب اسرائیلی حملے کے بعد یمن میں کشیدگی بڑھ گئی ہے اور حوثیوں نے جوابی کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب کی نا اہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے