ایس سی او ہیڈز آف اسٹیٹ کونسل اجلاس چین میں 31اگست سے یکم ستمبر تک ہوگا:دفتر خارجہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وزیراعظم شہباز شریف چین میں ایس سی او ہیڈز آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں شرکت کریں گے، اقوام متحدہ سمیت مختلف ممالک کے سربراہ بھی اس میں شرکت کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ اجلاس 31 اگست یا یکم ستمبر تک تیانجن میں منعقد ہوگا۔
انھوں نے بتایا کہ ایس سی او ہیڈز آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں پاکستان، بیلا روس، چین، بھارت، ایران، قازقستان کے سربراہان شرکت کریں گے۔
شفقت علی خان کے مطابق اجلاس میں کرغیزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان بھی کے سربراہان بھی شریک ہوں گے، ہیڈز اسٹیٹ پلس اجلاس توسیعی فارمیٹ میں منعقد ہوگا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ اجلاس میں منگولیا، آرمینیا، آذربائیجان، کمبوڈیا اور نیپال شریک ہوں گے، ترکیہ، مصر، مالدیپ، میانمار، ترکمانستان، ملائیشیا، لاؤس، ویتنام اور انڈونیشیا کے سربراہانِ مملکت و حکومت شریک ہوں گے۔
اس کے علاوہ اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل اور مختلف علاقائی و بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوں گے، وزیرِاعظم شہباز شریف ایس سی او ہیڈز آف اسٹیٹ کونسل اجلاس میں پاکستان کا نقطۂ نظر پیش کریں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیراعظم خطے و عالمی مسائل پر گفتگو کریں گے، وزیراعظم ایس سی او کے کردار کو مضبوط بنانے کی حکمتِ عملیاں اجاگر کریں گے تاکہ خطے میں تعاون اور استحکام کو فروغ دیا جا سکے۔
انھوں ںے بتایا کہ ایس سی او ہیڈز آف اسٹیٹ کونسل تنظیم کا سب سے اعلیٰ فیصلہ ساز فورم ہے، یہ اسٹریٹیجک، سیاسی اور سلامتی سے متعلق رہنمائی فراہم کرتا ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ فورم اعلانات، بیانات اور اہم فیصلے منظور کرتا ہے جو SCO کے ایجنڈے کو تشکیل دیتے ہیں، ایس سی او ہیڈز آف اسٹیٹ پلس کونسل اجلاس ایک موضوعاتی سربراہ اجلاس ہوگا، جو مدعو راہنماؤں کے ساتھ وسیع تر مکالمے کو فروغ دے گا، یہ خطے و دنیا کے اہم امور پر توجہ مرکوز کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب کی نا اہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے