خراب موسم،سیالکوٹ ائیرپورٹ کی تمام پروازیں لاہور سے شیڈول

Aug 30, 2025 | 18:06:PM
خراب موسم،سیالکوٹ ائیرپورٹ کی تمام پروازیں لاہور سے شیڈول
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)خراب موسم کے باعث سیالکوٹ ائیرپورٹ کی تمام پروازیں لاہور ائیرپورٹ پر شیڈول کر دی گئی ہیں ، دیگر ائیرپورٹس پر بھی فلائٹ شیڈول بری طرح متاثر ہے۔

سیالکوٹ ایئر پورٹ کی دیگر تمام پروازیں آج بھی لاہور سے آپریٹ کی جارہی ہیں، سیالکوٹ ایئرپورٹ کی دبئی کی ایک پرواز لاہور اتاری گئی ہے۔

موسمی خرابی کے سبب ابوظبی سے پشاور کی پرواز پی کے 218 ملتان میں اتاری گئی جبکہ اسلام آباد کراچی کی پرواز پی اے201 منسوخ کردی گئی ہے۔

فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد گلگت کی 4 پروازیں پی کے601، 602، 603، 604 منسوخ کردی گئی ہیں، کراچی سکردو کی نجی ایئر لائن کی دو پروازیں پی اے 704 اور 705 بھی منسوخ کردی گئی ہیں۔

لاہور سکردو کی دو پروازیں پی اے 480، 481 بھی منسوخ ہیں، اسلام آباد ایئرپورٹ کی 18 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہے، لاہور ایئرپورٹ کی 15 پروازوں میں 1 سے7 گھنٹے تاخیر ہو رہی ہے۔

کراچی ایئرپورٹ کی 10 پروازوں میں 1 سے سوا 5 گھنٹے تک تاخیر ہے، کراچی اسلام آباد کی 6 پروازوں میں 1 سے 6 گھنٹے تاخیر ہو رہی ہے جبکہ کراچی لاہور کے مابین 5 پروازوں میں 1 سے پونے 3 گھنٹےکی تاخیر ہے۔

یہ بھی پڑھیں :عمر ایوب کی نا اہلی، اپوزیشن لیڈر کے چیمبر کو تالے