خیبرپختونخوا میں تعلیمی سال 2 سمسٹرز پر مشتمل ہوگا، نیا ایجوکیشن کلینڈر جاری
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے نئے تعلیمی کیلنڈر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے میں تعلیمی سال اب 2 سمسٹرز پر مشتمل ہوگا، ابتدائی طور پر اس سمسٹر سسٹم کا اطلاق پرائمری سے مڈل تک کی کلاسز پر ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سمر زون میں فال سمسٹر یکم ستمبر سے 31 دسمبر تک ہوگا جب کہ سمر زون میں سپرنگ سمسٹر 16 جنوری سے 31 مئی تک ہوگا۔
اسی طرح ونٹر زون میں فال سمسٹر یکم اگست سے 22 دسمبر تک ہوگا اور ونٹر زون میں سپرنگ سمسٹر یکم مارچ سے 30 جون تک ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارتی پروپیگنڈابے نقاب، دہشتگرد قرار دیے گئے پاکستانیوں کے بیانات سامنے آگئے
نوٹیفکیشن کے مطابق سمر زون میں یکم جنوری سے 15 جنوری اور یکم جون سے 31 اگست تک تعطیلات ہوں گی جب کہ ونٹر زون میں یکم سے 31 جولائی اور 16 دسمبر سے 28 فروری تک تعطیلات ہوں گی۔